ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / راجیہ سبھاپرتلخی :راوت نے کانگریس اعلیٰ کمان سے ملاقات کی

راجیہ سبھاپرتلخی :راوت نے کانگریس اعلیٰ کمان سے ملاقات کی

Tue, 31 May 2016 12:26:57    SO News/INS India

نئی دہلی30مئی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)اتراکھنڈ سے راجیہ سبھا کی واحد نشست کے لئے کاغذات نامزدگی کو لے کر اہم اتحادی پی ڈی ایف اور کانگریس پارٹی کے ایک طبقے کے درمیان ٹکراؤکی صورت میں وزیراعلیٰ ہریش راوت نے آج اشارہ دیا کہ تنازعہ حل کرلیا گیا ہے اور یہ کہ کانگریس اور پی ڈی ایف کا صرف ایک امیدوار ہوگا جو مل کر ریاستی حکومت چلاتے ہیں۔یہاں پارٹی اعلیٰ کمان سے ملاقات کرنے والے راوت سے جب پوچھا گیا کہ کیا راجیہ سبھا کی نامزدگی کولے کراٹھاسیاسی طوفان پرسکون ہو گیا ہے تو انہوں نے کہاکہ ایسا کبھی نہیں تھا۔ہم بہت نظم و ضبط والے ہیں۔ہم ہمیشہ اعلیٰ کمان کے فیصلے پرعمل کرتے ہیں۔لیکن کچھ مسائل ہو سکتے ہیں جو ہم اعلیٰ کمان کے سامنے اٹھاتے ہیں۔کانگریس کی طرف سے اعتماد میں نہیں لیے جانے سے ناخوش ساتھی پی ڈی ایف نے ریاستی حکومت کے وزیر دنیش دھنی کو راجیہ سبھا کے لئے اپنا امیدوارقراردیاتھا۔اس سے پہلے کانگریس نے الموڑا کے سابق رہنما پردیپ ٹمٹا کا نام طے کیا تھا. پی ڈی ایف کے ریاستی اسمبلی میں چھ رکن اسمبلی ہیں۔اس کے علاوہ ریاست میں کانگریس کے سینئر وزیر یشپال آریہ نے بھی خبروں کے مطابق دھمکی دی ہے کہ اگر ٹمٹا کو راجیہ سبھا میں بھیجنے کا فیصلہ منسوخ نہیں کیا گیا تو وہ کابینہ اور پارٹی سے استعفیٰ دے دیں گے۔وزیر اعظم نریندر مودی سے ملنے یہاں آئے راوت نے حالات کو کنٹرول میں لانے کے لئے کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کے سیاسی سیکرٹری احمد پٹیل سے الگ الگ ملاقات کی۔حال ہی میں ہوئے اکثریتی ٹیسٹ میں حکومت کو بچانے والی اتحادی پی ڈی ایف کے ٹمٹا نام کا اعلان کرنے اور کانگریس کی طرف سے راجیہ سبھا سیٹ کے لئے پی ڈی ایف کے مطالبے پرغورنہیں کرنے سے ناراض ہونے کی خبروں کو توجہ نہیں دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ ناراضگی کا کوئی سوال نہیں ہے۔کانگریس اورپی ڈی ایف ایک ہیں۔حکومت ہم دونوں کی ہے۔اسے کانگریس۔پی ڈی ایف حکومت کہا جاتا ہے۔


Share: